30 اپریل ، 2015
نیویارک....والٹ ڈزنی کے تحت ہالی وڈ کی نئی ڈاکومنٹری فلم"بورن اِن چائنا"کا ٹریلرجاری کردیا گیا۔نیچر اور جانوروں سے محبت کرنے والے افراد تیار ہو جائیں کیونکہ والٹ ڈزنی کے تعاون کے تحت ہالی وڈ کی نئی ڈاکیومنٹری فلم "بورن اِن چائنا"کا ٹریلرریلیز کر دیا گیا ہے۔والٹ ڈزنی نیچر کمپنی اس فلم کی پروڈکشن میں گزشتہ برس سے مصروف نظر آرہی ہے جو جنگل میں آزادی سے گھومتے جانوروں اور فطرتی حسن کے شوقین افراد کو توجہ کا خاص مرکز بنی ہوئی ہے۔فلم کے پہلے آفیشل ٹریلر کے بعد فلم بینوں کی بے چینی میں اضافہ ہو گیا ہے جس میں جنگلی پانڈوں سے لے کر چیتے، ہرن، بندراور دلکش قدرتی مناظر اس انداز میں فلمائے گئے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائینگے۔ فلم کی ریلیز میں ابھی ایک سال باقی ہے جو آئندہ سال سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔