30 اپریل ، 2015
کارتاخینا..........کولمبیا کے شہر کارتاخینا میں کلف ڈائیونگ ورلڈ سیریز کا آغاز ہوگیا ہے۔ جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ماہر ڈائیورز شریک ہیں۔ 27میٹر بلند چٹان سے پانی میں چھلانگ لگانے کے اس مقابلے کا ابتدائی راؤنڈ دنیا کے ماہر ڈائیورز اور سابقہ چیمپئنز کے درمیان تھا، جسے دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ابتدائی راؤنڈ میں ماہر ڈائیورز نے چٹان سے چھالنگ لگا کر فضاء میں شاندار کرتب کا مظاہرہ کرکے تماشائیوں کو بھرپور لطف فراہم کیا۔ مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے برطانوی ڈائیور گیری ہنٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ امریکی ڈائیور گیری کولٹری دوسرے اور کولمبیا سے تعلق رکھنے والے اورلینڈو تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔