30 اپریل ، 2015
کھلنا.....پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے روزکھانے کے وقفے پر پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 333رنز بنالیے۔اس طرح اسے بنگلادیش کیخلاف ایک رن کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔کھلنا میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں پاکستان نے آج 227رنز کے ساتھ اپنی نامکمل اننگز شروع کی،پہلے سیشن میں آئوٹ ہونے والے واحد بیٹسمین اظہر علی نے 83رنز بنائے، وہ شواگاتا ہوم کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔کھانے کے وقفے پر محمد حفیظ 190اوریونس خان 31رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔بنگلا دیش نے اپنی پہلی اننگز میں 332رنز بنائے تھے۔