پاکستان
26 جنوری ، 2012

ایرانی گیس خریدنے سے روکنے کیلئے امریکا کے پاکستان سے مذاکرات

ایرانی گیس خریدنے سے روکنے کیلئے امریکا کے پاکستان سے مذاکرات

واشنگٹن … امریکا نے پاکستان کو ایران سے گیس کی خریداری روکنے کے لیے بات چیت شروع کر نے کی تصدیق کی ہے .واشنگٹن میں محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹو ریہ نولینڈ نے صحا فیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا دیگر ممالک کو ایران سے تیل کی خریداری سے باز رکھنے کے لیے عالمی سطح پر کوششیں کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی ان ملکوں میں شامل ہے جن سے ایران پر انحصار کم کرنے کے لیے بات چیت ہو رہی ہے ، انھوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ پاکستان کو سستی ایل این جی فراہم کرنے کے لیے بات چیت کن مراحل میں ہے۔تاہم اس سوال کے جواب میں کہ اگر پاکستان ایران سے گیس نہ خریدے تو کیا امریکا پاکستان کو سستی گیس دلوائے گا ۔وکٹوریہ نولینڈ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں تمام ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال جاری ہے۔ ایک برطانوی ویب سائٹ کے مطابق امریکی ادارے یو ایس ایڈ کے حکام نے وزارت پٹرولیم کے عہدیداروں سے بات چیت میں عندیہ دیا ہے کہ وہ پاکستان کو تقریباّ ساڑھے چار ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے نرخ پر ایل این جی فراہم کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں :