06 مئی ، 2015
میرپور، ڈھاکا.......یونس خان اور اظہر علی کی شاندار سنچریوں کی بدولت میرپور ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے تین وکٹ پر 323 رنز بنالیے،پہلے دن پاکستانی بیٹسمین کھیل پر حاوی رہے۔ بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کے محمد حفیظ 16 گیندوں پر 8رنز بنا کر محمد شاہد کی بال پر مشفق الرحیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ سمیع اسلم 58 بالز پر 19رن بنا کر تیج الاسلام کی بال پر شہادت حسین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئےجبکہ یونس خان 195گیندوں پر 148رنز اسکور کرکے محمد شاہد کی بال پر شواگتا ہوم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اظہر علی 258گیندوں پر 127رنز اور کپتان مصباح الحق 18گیندوں پر 9رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔