کھیل
07 مئی ، 2015

میرپور ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری

میرپور ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری

میرپور،ڈھاکا.....بنگلا دیش کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان نے آج 323رنز تین کھلاڑی آئوٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، اظہر علی 127اور کپتان مصباح الحق 9رنزکے ساتھ کریز پرموجود تھے۔گذشتہ روز تجر بہ کار یونس خان ور ون ڈائون بیٹسمین اظہر علی کی پر اعتماد سنچریوں کی بدولت پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن میچ پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ۔ دونوں بیٹسمینوں نے تیسرے وکٹ کی شراکت میں250 رنز بناتے ہوئے بنگلہ دیشی بولرز کو ادھ موا کردیا ۔ مشفق الرحیم نے 9بولروں کو بولنگ دی لیکن کسی بولر کو وکٹ سے مدد نہ مل سکی۔ میرپور کی وکٹ پر بظاہر گھاس موجود ہے لیکن وکٹ بے جان دکھائی دی ،کھلنا کی مقابلے میں وکٹ میں بائونس ضرور ہے لیکن بولروں کو وکٹ کے حصول میں مشکل پیش آئی۔ فاسٹ بولر محمد شاہد نے21اوورز میں43رنز دے کر دو وکٹ حاصل کئے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا تھا۔

مزید خبریں :