09 مئی ، 2012
نیواڈا…امریکامیں پہلی بار خود بخود چلنے والی گاڑی کو ٹیسٹنگ لائسنس پلیٹ جاری کر دی گئی ہے ،خود بخود چلنے والی یہ کار جی پی ایس کے ذریعے راستہ تلاش کرتی ہے اور چھت پر لگے ریڈار سسٹم کے ذریعے رکاوٹوں ، دوسری گاڑیوں اور راہ گیروں سے ٹکرائے بغیر عام گاڑیوں جتنی رفتار سے سفر کرتی ہے۔ریاست نیواڈا میں سنسان سڑکوں پر اس گاڑی کی آزمائش کی گئی جس کے بعد اسے مصروف سڑکوں پر آزمائشی طور پر چلانے کے لئیٹیسٹنگ لائسنس جاری کردیا گیا ہے۔