26 جنوری ، 2012
واشنگٹن … امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے اعتراف کیا ہے کہ اسامہ کے مارے جانے کے باوجود القاعدہ کو شکست نہیں دی جاسکی ہے،ایک ٹیلی وژن انٹرویو میں لیون پنیٹا نے کہا کہ اسامہ بن لادن کے مارے جانے کے باوجود القاعدہ اب بھی امریکا کے لیے حقیقی خطرہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ القاعدہ جہاں بھی ہے اس کا تعاقب کر رہے ہیں،پاکستان،یمن ،صومالیہ اور شمالی افریقہ میں القاعدہ سے مقابلہ جاری ہے، اور ابھی تک اسے شکست نہیں دے سکے ہیں۔ اور یہ لوگ اب بھی امریکا کے لیے حقیقی خطرہ ہیں اور ان پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ القاعدہ کے بڑے رنماؤں میں صرف ایمن الظواہری زندہ ہے۔