انٹرٹینمنٹ
09 مئی ، 2012

ریما خان کا اپنے ولیمے کی تقریب لاہور میں کرنے کا اعلان

ریما خان کا اپنے ولیمے کی تقریب لاہور میں کرنے کا اعلان

لاہور … اداکارہ اور ہدایت کارہ ریما خان نے اپنے ولیمے کی تقریب لاہور میں کرنے کا اعلان کیا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ یہ تقریب مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں اسی ماہ ہو گی،تاہم حتمی تاریخ وہ اپنے شوہر کے پاکستان پہنچنے کے بعد طے کریں گی۔ اداکارہ اور ہدایت کارہ ریماخان اپنے ولیمے کی تقریب کے انتظامات کیلئے لاہور کے فائیو اسٹار ہوٹل پہنچیں تو ہوٹل انتظامیہ نے انہیں خوش آمدید کہا۔ اداکارہ ریما خان نے جیونیوز کے نمائندے امین حفیظ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم وطنوں کی محبت اور اپنے ملک کی کشش انہیں واپس کھینچ لائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہوٹل انتظامیہ نے جس محبت سے ان کے لئے کمرہ سجا رکھا ہے، وہ اسے دیکھ کر بہت خوش ہوئی ہیں اور جلد اس میں قیام کریں گی۔

مزید خبریں :