14 مئی ، 2015
پیرس....... رضا چوہدری.......گزشتہ چند دنوں سے مختلف اخبارات و ویب سائٹس میں متنازعہ بیانات لگ رہے ہیں، ان بیانات کی روشنی میں جب پی ٹی آئی فرانس کی سینئر رہنما آصفہ ہاشمی سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں کافی ہچکچاہٹ سے کام لیا اور کوئی بھی بیان دینے سے گریز کیا، لیکن بار بار رابطہ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف فرانس کی سینئر رہنما آصفہ ہاشمی نے اخباری نمائندہ گان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف فرانس کی الیکٹڈ باڈی، ایگزیکٹو باڈی اور تمام ونگز ممبران کی خدمات جو پارٹی کے لیے انہوں نے کیں وہ قابل ستایئش ہیں، پارٹی کا ہر ممبر کارکن قابل عزت ہے، اوورسیز پاکستانیوں نے انتھک محنت سے یہ مقام حاصل کیا۔ پی ٹی آئی ایک جمہوری پارٹی ہے آزادی راے دہی استعمال کرنا ہر کارکن کا حق اور جمہوریت کا حسن ہے، لیکن ہر ادارے کے کوئی قانون وآئین ہوتے ہیں بولنے اور بیان دینے سے پہلے اخلاق کے دائرے کا خیال رکھا جانا چاہیے۔ مفاہمت افہام و تفہیم اور ڈایئلاگ خوبصورت افاظ کا دوسرا نام سیاست ہے، علم سیاسیات مضامین میں اسی لیے پڑھایا جاتا ہے اور آج جتنے بھی بڑے لیڈرز ہیں، وہ پولیٹیکل سائنس کی باقاعدہ کلاسز لیتے ہیں۔ اسی لیے میری درخواست ہے ان تمام لوگوں سے کہ جو بھی بیان دیں اخلاق کے دائرے میں رہ کر دیں، جو لوگ سمجھتے ہیں کہ اخلاق سوز گفتگو اور خواتین پر کیچڑ اچھال کر وہ کوئی بہت بڑا کارنامہ انجام دے رہے ہیں، تو یہ ان کی بھول ہے۔ پاکستان تحریک انصاف فرانس میں خواتین ونگ کو بہت قدر و منزلت سےدیکھا جاتا ہے، سب سے پہلے ہماری پارٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم نے ویمن ونگ بنائے اور ونگ کی خواتین نے بے شمار مزہبی اور فلاحی پروگرام کیے۔ پاکستان تحریک انصاف فرانس کی ہر خاتون باعزت ہے اور پارٹی انکی مشکور ہے کہ ان خواتین نے نئے پاکستان کے لیے اپنے قائد عمران خان کا ساتھ دیا۔ پارٹی کو مضبوط کیا پارٹی کی اکثریت ان خواتین پر مشتمل ہے، جو ملازمت کرتی ہیں اور اپنے گھریلو زندگی کے ساتھ ساتھ پاکستان کے لیے پارٹی کو وقت دیتی ہیں۔