پاکستان
09 مئی ، 2012

عدالت کے تفصیلی فیصلے پر حیرت نہیں ہو ئی،وزیر اعظم یوسف گیلانی

عدالت کے تفصیلی فیصلے پر حیرت نہیں ہو ئی،وزیر اعظم یوسف گیلانی

لندن… وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ توہین عدالت کیس میں عدالت کی جانب سے آنے والے تفصیلی فیصلے پر مجھے حیرت نہیں ہو ئی،عدالتی فیصلے پر اپنے رد عمل میں وزیر اعظم گیلانی کا کہنا ہے کہ مجھے معلوم تھاکہ جب میں پاکستان سے باہرجاوٴں گاتب ہی تفصیلی فیصلہ آئیگا۔تفصیلی فیصلے پر انہوں نے اپنا موقف بیان کرتے ہو ئے کہا کہ مجھے اپیل کاپوراحق ہے اور اسی حق کے تحت فیصلے کیخلاف اپیل کرونگا۔نوازشریف اورعمران خان کوزیادہ تکلیف ہے توپہلے قومی اسمبلی کے ممبربنیں،رکن قومی اسمبلی بن کر مجھ بات کریں۔اپنے دورے پر بات کرتے ہو ئے کہا یوسف گیلانی نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ دورہ برطانیہ انتہائی ضروری تھاجو بہت کامیاب جارہاہے۔

مزید خبریں :