پاکستان
18 مئی ، 2015

پپو ،ملا تو عمران خان کے حوالے کردیں گے،پرویز رشید

پپو ،ملا تو عمران خان کے حوالے کردیں گے،پرویز رشید

اسلام آباد.......وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز پر نمبر لگانے والا پپو انکو کہیں ملا تو وہ اسے عمران خان کے حوالے کردیں گے تاکہ کم از کم اگلے انتخابات میں انکو کوئی شکایت نہ رہے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں سانحہ پشاور کے حوالے سے منعقدہ سیمینار کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پروز رشید نے کہا کہ اب تو عمران خان کے الزامات کی زد میں آنے والے پپو کو ساری دنیا تلاش کرہی ہے بلکہ اب کہیں ہیلری کلنٹن بھی اس پپو سے ملنے کی خواہش نہ کردیں ۔عمران خان صاحب اگر مجھے وہ پپو ملا تو ضرور آپکے حوالے کردوں گا تاکہ اگلی انتخابی مہم میں آپکو کوئی شکایت نہ رہے۔پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان ابھی تک کوئی بھی الزام ثابت نہیں کرسکے نہ نواز شریف کی تقریر کے بعد انتخابی نتائج کی تبدیلی، نہ ہی نجم سیٹھی کے 35 پنکچر ثابت ہوئے اور نہ ہی انھوں نے خفیہ گفتگو کی کوئی ٹیپ الیکشن ٹریبیونل میں پیش کی۔عمران خان صاحب نے کنٹینرز سے جتنے الزامات لگائے ان میں سے ایک بھی الیکشن ٹریبیونل میں یاں الیکشن کمیشن میں ثابت نہیں ہوا۔وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ کہ حکومت، ملک میں دہشت گردی، قتل و غارت گری اور ٹارگٹ کلنگ کے پیچھے اندرونی و بیرونی ہاتھوں سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے جبکہ پر امن معاشرے کا قیام ہماری منزل ہے ۔

مزید خبریں :