دنیا
10 مئی ، 2012

برطانیہ :جنسی اسکینڈل میں ملوث 8 پاکستانیوں کو سزا

برطانیہ :جنسی اسکینڈل میں ملوث 8 پاکستانیوں کو سزا

لیور پول. . . .برطانیہ کے شہر لیور پول میں عدالت نے کم عمر بچیوں کے جنسی اسکینڈل میں ملوث 8 پاکستانی اور ایک افغان باشندے کو قید کی سزائیں سنائی ہیں۔ملزموں پرالزام تھا کہ انہوں نے ہوس اور لالچ کے تحت اسکول کی 16 سال سے کم عمر بچیوں کا جنسی استعمال کیا۔ لیور پول کی عدالت نے ملزموں کو 4 سے 19 برس تک قید کی سزائیں سنائیں ہیں۔ ملزموں کا تعلق لیور پول کے علاقے روچڈیل اور اولڈہم سے ہے جن میں کبیر حسن ، عبد العزیز ، عبد الروٴف ، عادل خان ، محمد امین ، عبد القیوم ، محمد ساجد اور افغان باشندہ حامد سفی شامل ہیں۔ ان کی عمریں 22 سے 59سال کے درمیان ہیں۔ سماعت کے موقع پر عدالت کے باہر دائیں بازو کے قدامت پسند جمع ہوگئے اور ملزموں کے خلاف مظاہرہ کیا۔

مزید خبریں :