18 مئی ، 2015
کراچی......کراچی میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 14 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ترجمان ڈینگی سر ویلینس سیل کے مطابق شہر میں 14 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے جس کے بعد کراچی میں رواں سال ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 320 تک جا پہنچی ہے۔ترجمان کے مطابق کراچی سمیت اندرون سندھ میں کیسسز کی تعداد 327 تک پہنچ گئی ہے۔