پاکستان
18 مئی ، 2015

عمران فاروق قتل کیس:اسکاٹ لینڈیارڈنے زوہیب جعفری کلیئرقراردیدیا

عمران فاروق قتل کیس:اسکاٹ لینڈیارڈنے زوہیب جعفری کلیئرقراردیدیا

لندن......اسکاٹ لینڈیارڈ نے عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ایم کیوایم کے کارکن زوہیب جعفری کو کلیئر قرار دے دیا۔ 31سالہ زوہیب کو گزشتہ سال مشرقی لندن سے عمران فاروق قتل کیس میں گرفتارکیا گیا تھا، اسکاٹ لینڈ یارڈ نے تفتیش کے بعد ایم کیوایم کے کارکن کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔ پولیس کے مطابق زوہیب پر اب کوئی کیس نہیں ہے اور اسے اگلے ہفتے پولیس اسٹیشن نہ آنے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔ پولیس زوہیب کی ضبط کی گئی اشیا بھی ایک ہفتے میں واپس کردے گی۔

مزید خبریں :