18 مئی ، 2015
اسلام آباد......وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ملکی سلامتی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک موجود ہ امن وامان کی صورت حال اور حالیہ مختلف واقعات میں ’’را‘‘کے ملوث ہونے سے متعلق قومی سلامتی کے اداروں کی رپورٹس پر غور کیا گیا۔