پاکستان
18 مئی ، 2015

انکوائری کمیشن نے چیئرمین نادرا کو بطور گواہ طلب کرلیا

انکوائری کمیشن نے چیئرمین نادرا کو بطور گواہ طلب کرلیا

اسلام آباد........2013ءکے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے قائم کمیشن نے جمعرات کو چیئرمین نادرا عثمان مبین کو بطور گواہ طلب کرلیا۔ جمعے کو فافن کے مدثر رضوی بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ تحریک انصاف نے نبیل گبول کانام گواہوں کی فہرست سے نکال دیا۔ چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں انکوائری کمیشن کے 13 ویں اجلاس میں منیجر پی سی بی کراچی اور سیکیورٹی اینڈ پرنٹنگ کے ایم ڈی رضوان احمد سے جرح کی گئی۔تحریک انصاف کے وکیل حفیظ پیرزادہ نے کہا کہ سینئر اینکر حامد میر اور فافن کے مدثر رضوی کو بھی کمیشن کے سامنے پیش کریں گے۔ فافن کی جانب سے جو دستاویزات جمع کرائی گئی ہیں وہ ہمارے پاس موجود نہیں، عبدالحفیظ پیرزادہ کی درخواست پر سربراہ کمیشن نے فافن کی دستاویزات متعلقہ فریقین کو فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ایم ڈی رضوان احمد نے کمیشن کو بتایا کہ 2008ء میں 257،2013ء میں 371 حلقوں کے بیلٹ پیپرز چھاپے، 2008ء کی نسبت 2013ء میں حلقے زیادہ ہونے کے باعث زائدکاغذ خریدا گیا۔ تحریک انصاف کے وکیل حفیظ پیرزادہ کی درخواست پر انکوائری کمیشن کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردی گئی۔

مزید خبریں :