18 مئی ، 2015
اسلام آباد.......تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے جوڈیشل کمیشن میں ثابت کردیا ہے کہ گزشتہ انتخابات میں اضافی بیلٹ پیپرز چھپے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایک پلان کے تحت چل رہی ہے،قسطوں میں حقائق سامنے لائے جائیں گے۔ وہ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔اس حوالے سے وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشے رحمان کا کہناہےکہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی قانون کے مطابق ہوئی ہے۔