18 مئی ، 2015
نیویارک.........موسم گرما میں اکثر لوگوں کا براحال ہوتا ہے لیکن دنیا بھر میں گرمی کا موسم بہت ہی رنگارنگ طریقے سے سیلبریٹ بھی کیا جاتا ہے۔ فن، مستی، مزا، یہ ہے دنیا بھر کا موسم گرما۔ تپتے سورج میں پانی کی ٹھنڈی ٹھنڈی پھوار، گرمی کو کہہ دیتی ہے گڈ بائے۔ گرمی کا موسم آتے ہی بچوں کے لیے کلرفل ایکٹوٹیز کا اہتمام شروع ہوجاتا ہے۔ پانی کے مختلف کھیل کھیلے جاتے ہیں۔ ان کلر فل گیمز میں بچے تو بچے، بڑے بھی بچے بن جاتے ہیں۔ کہیں جھولے جھولے جارہے ہیںتو کہیں پیڈل بوٹ کا مزا لیا جارہا ہےاور گرمیوں کی سوغات تربوز، مغرب میں بھی بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے۔ نیٹ شاٹس تربوزکھانے کا۔ یہی نہیں مغربی ملکوں میں موسم گرما میں کیمپنگ بھی بڑی مقبول ہے، جس میں ٹین ایجرز نت نئی سرگرمیوں میں دن گذارتے ہیں اور موسم گرما کو ٹھنڈا ٹھار بناتے ہیں۔ پھر کیا خیال ہے؟ اس بار گرمی کو دہائی دینے کے بجائے، کچھ موج مستی ہوجائے؟؟