پاکستان
18 مئی ، 2015

عمران الزام لگاتے رہے، وقت آیا تو غلط دستاویزات جمع کرادیں، انوشے رحمان

عمران الزام لگاتے رہے، وقت آیا تو غلط دستاویزات جمع کرادیں، انوشے رحمان

اسلام آباد......وزیرمملکت انوشے رحمان نے کہا ہےکہ عمران خان مسلم لیگ ن پر الزام لگاتے رہے لیکن جب وقت آیا تو غلط دستاویزات جمع کرادیں، جو جعلسازی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن سے قوم کو جلد خوشخبری ملے گی۔ 2013 ءکے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے انکوائری کمیشن کی کارروائی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت انوشہ رحمان نے کہا کہ تحریک انصاف کا یہ الزام غلط ثابت ہو گیا ہے کہ پرنٹنگ پریس مسلم لیگ ن سے رابطے میں تھی۔مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان آج تک کسی نوٹس کا جواب نہیں دے سکے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وی آئی پی حلقوں میں زائد بیلٹ پیپرز چھاپے گئے، منظم دھاندلی سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہوں، جوڈیشل کمیشن سے قوم کو جلد خوشخبری ملے گی۔جوڈیشل کمیشن کے تین فیز تھے، دوسرا فیز جاری ہے، اس حوالے سے اپنی حکمت عملی بنائی ہے، ثبوت بھی مرحلہ وار لائیں گے۔

مزید خبریں :