دلچسپ و عجیب
10 مئی ، 2012

امریکی بازیگر نک ولنڈا کی کسی سہارے کے بغیر رسی پر چلنے کا مظاہرہ

بالٹی مور ... مشہور امریکی بازیگر نک ولنڈا نے ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور کی قدیم بندر گاہ اینر ہاربر میں بغیر کسی سہارے تنی ہوئی رسی پر چلنے کا مظاہرہ پیش کیا۔امریکی بازیگر نک ولنڈا نے قدیم بندرگاہ انر ہاربر میں سطح زمین سے سو فٹ اونچائی پر نصب تنی ہوئی رسی کو بغیر سہارے چل کر کامیابی کے ساتھ عبور کیا۔ رسی کا فاصلہ تین سو فٹ تھا۔اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جس نے تالیاں بجا کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ 15 اکتوبر 2008 کو بغیر کسی سہارے اونچائی پر نصب تار پر سائیکل چلانے پر نک کا نام گنیز ورلڈ ریکارڑ میں شامل کیا گیاتھا۔ نک کے پردادا کارل ولنڈا نے 1973 میں ہاربر کے اوپر روسی پر چلنے کا مظاہرہ پیش کیا تھا۔

مزید خبریں :