انٹرٹینمنٹ
10 مئی ، 2012

جونی ڈیپ اورایوا گرین کی ہارر فلم’ ڈارک شیڈوز ‘کا لندن میں پریمئر

جونی ڈیپ اورایوا گرین کی ہارر فلم’ ڈارک شیڈوز ‘کا لندن میں پریمئر

لندن… جونی ڈیپ اورایوا گرین کی ہارر فلم ڈارک شیڈوز کا پریمئر لندن میں ہوا۔ ہاررفلموں کے مداحوں کیلئے ہالی ووڈ فلم ڈارک شیڈوز تیار ہے۔ فلم میں جونی ڈیپ اور ایوا گرین کے علاوہ مشل فیفر اور جونی لی ملر بھی شامل ہیں۔ فلم میں جونی ڈیپ نے بدروح برنباس کولنز کا کردار ادا کیا ہے جو دو سو سال بعد اپنی قید سے آزاد ہو کر اپنے آبائی گھر پہنچ جاتی ہے۔ایوا گرین نے جادو گرنی اینجیلک بوچارڈ کا کردار ادا کیا ہے جو برنباس کو اس کی محبت کا جواب نہ دینے پر قید کر دیتی ہے۔ فلم میں مشل فیفر نے بھی اہم کردار اداکیا ہے۔ڈارک شیڈوز کی کہانی انیس سو ساٹھ کی امریکی ٹی سیریز پر مبنی ہے۔ فلم ڈارک شیڈوز کل پورے برطانیہ میں ریلیز کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :