پاکستان
21 مئی ، 2015

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،سراج الحق 25 مئی کو الیکشن کمیشن طلب

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،سراج الحق 25 مئی کو الیکشن کمیشن طلب

پشاور...... بلدیاتی انتخابات سے قبل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرالیکشن کمیشن نےامیرجماعت اسلامی سراج الحق سےتحریری وضاحت طلب کرتےہوئے25 مئی کوپیش ہونے کاحکم دے دیا۔ کے پی کے دو ممبران اسمبلی اور ایک صوبائی وزیر کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات سے قبل جلسہ عام سے خطاب کر کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی،کمیشن نے ان سے دودنوں میں تحریری وضاحت طلب کرتےہوئے25 مئی کوطلب کیاہے۔ امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے 20مئی کو مردان کے نواحی علاقے کاٹ لنگ میں جلسہ عام سے خطاب کیاتھا۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا اسمبلی کے 2ارکان اسمبلی اورایک صوبائی وزیرکوبھی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹسز جاری کیے ہیں۔ پی کے 50 سے ایم پی اے اکبر ایوب سے تحریری وضاحت طلب کرتے ہوئے انہیں 25مئی کوطلب کیاگیاہے۔ پی کے 48 سے رکن صوبائی اسمبلی سردار ادریس ا اورصوبائی وزیر مشتاق غنی سے الیکشن کمیشن نے دودنوں میں تحریری وضاحت طلب کی ہے۔ مشتاق غنی کےخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ایک اوردرخواست بھی الیکشن کمیشن میں جمع ہے، کمیشن نےانہیں اس پر بھی 25 مئی کوطلب کررکھاہے۔

مزید خبریں :