پاکستان
21 مئی ، 2015

جماعتی بنیادپر بلدیاتی انتخابات میں خطاب سے روکنادرست نہیں :سراج الحق

جماعتی بنیادپر بلدیاتی انتخابات میں خطاب سے روکنادرست نہیں :سراج الحق

پشاور.......جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق نے کہاہے کہ جماعتی بنیادوں پرہونے والے بلدیاتی انتخابات میں سیاسی رہنماؤں کو خطاب سے روکنادرست نہیں، 30مئی کے بعداس معاملہ پرسپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔ پشاور میں میڈیا سےگفتگومیں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پرہورہے ہیں، جس سے صوبے میں سیاسی کلچر مزیدمضبوط ہوگا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے نوٹس پر سراج الحق نے کہاکہ وہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کو اہمیت دیتے ہیں، تاہم یہ سوال اہم ہے کہ جماعتی بنیادوں پر ہونے والے الیکشن میں سیاسی رہنماؤں کو عوام کے پاس جانے سے کیوں روکا جارہا ہے۔

مزید خبریں :