10 مئی ، 2012
ممبئی… ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ فلم کی مشہور رومینٹک جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول ایک بار پھر ساتھ نظر آئیں گے۔ پروڈیوسر کرن جوہر ایک بار پھر شاہ رخ اور کاجول کو اکٹھا کرنے کی کوشش میں ہیں۔ پچھلی بار یہ دونوں فلم مائی نیم از خان میں جلوہ گر ہوئے تھے اور فلم نے کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے تھے۔ کرن جوہر ، کاجول کو اپنے لیے لکی سمجھتے ہیں اس لیے کرن کی اکثر فلموں میں کاجول کیمو appearence دیتی ہیں لیکن اگلی فلم میں مشہور رومینٹک جوڑی ایک بار پھر ساتھ نظر آئے گی۔فلم کا نام اور کہانی اب تک منظر عام پر نہیں آئی۔