25 مئی ، 2015
کراچی.......پاکستانی آم اپنے خاص رنگ اور ذائقہ کے سبب دنیا بھر میں مقبولیت پارہا ہے،صرف پانچ روز کے دوران دس لاکھ ڈالر مالیت کے 2 ہزار ٹن آم برآمد کئے گئے جس سے ملک کو 10 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا ۔پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایسویس سی ایشن کے پیٹرن ان چیف نے جیو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی آموں کو بیرون ملک پزیرائی حاصل ہورہی ہے جسکے سبب 5 روز کے دوران دس لاکھ ڈالر مالیت کے 2 ہزار ٹن آم ایران ،سعودی عرب،دبئی اور مسقط کو برآمد کئے گئے۔ایسوسی ایشن کے مطابق لکڑی کی پیٹی کے بجائے کاٹن کے ڈبوں میں آم کی برآمد کے سبب اضافی قیمت مل رہی ہے۔کلوآم کےکاٹن کی قیمت 28سے 30 درہم مل رہی ہے جو کہ گزشتہ برس 24 درہم تھی۔انکا مزید کہنا تھا کہ ریسرچ اور ڈویلپمنٹ میں اضافہ اور عالمی معیار پر پورا اترنے کے سبب برآمدی ہدف آسانی سے حاصل ہوگا۔