10 مئی ، 2012
دمشق … شام کے دارالحکومت دمشق میں 2 خود کش کار بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 55 ہوگئی جبکہ واقعے میں 372 افراد زخمی بھی ہوئے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی ضلع میں 2 گاڑیوں میں موجود خود کش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ عینی شاہد کے مطابق دھماکے اس قدر شدید تھے کہ قریبی عمارتیں لرز گئیں اور کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا۔ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔