انٹرٹینمنٹ
28 مئی ، 2015

ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم "بیرلی لیتھل" کی نئی ویڈیو جاری

ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم

ہالی ووڈ ......ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم بیرلی لیتھل Barely Lethal""کانیاکلپ جاری کردیا گیا ہے۔کیل نیومین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک 16 سالہ انٹرنیشنل قاتل لڑکی کے گرد گھومتی ہے، جو اپنی موت کی جھوٹی افواہیں پھیلا کر ایک ہائی اسکول میں داخلہ لے لیتی ہے اور عام لوگوں کی طرح زندگی گزارنے کی کوشش کرنے لگتی ہے۔فلم کی کاسٹ میں ہیلی اسٹین فیلڈ، جیسیکا البا،سوفی ٹرنر،جیمی کنگ،ڈوو کیمرون اور سیمیول جیکسن سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔جان چینگ اور بریٹ راٹنرکی مشترکہ پروڈکشن میں تیار ہونے والی یہ فلم29مئی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائیگی۔

مزید خبریں :