26 جنوری ، 2012
کابل… افغانستان کے صوبے ہلمند میں ایک خود کش دھماکے میں بچے سمیت3افراد ہلاک ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ صبح ساڑھے دس بجے لشکر گاہ میں پیش آیا جب ایک خود کش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی دھماکے سے اڑا دی۔ دھماکے سے موقع بچے سمیت3 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ آس پاس کھڑی متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ زخمی ہونے والوں میں ایک غیر ملکی خاتون بھی شامل ہیں۔