صحت و سائنس
02 جون ، 2015

کینیڈا: سیگریٹ ساز کمپنیوں پر 12ارب 40کروڑ ڈالر ہرجانہ عائد

کینیڈا: سیگریٹ ساز کمپنیوں پر 12ارب 40کروڑ ڈالر ہرجانہ عائد

ٹورانٹو ......کینیڈا کی عدالت نے سگریٹ بنانے والی مختلف کمپنیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ سگریٹ نوش افراد کو بارہ ارب 40 کروڑ ڈالر ہرجانہ ادا کرے ۔کینیڈا کے صوبے کیوبک میں یہ مقدمہ 1998 ءمیں دائر کیا گیا تھا ، جس میں سگریٹ پینے والے10 لاکھ سے زائد افراد مدعی تھے۔ ان کا موقف تھا کہ وہ سگریٹ نوشی سے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکے اور انہیں پھیپھڑوں اور حلق کی مہلک بیماریاں لاحق ہو گئی ہیں ۔ اس کے علاوہ ان کا یہ بھی موقف تھا کہ کمپنیوں کی جانب سے سگریٹ نوشی کی صورت میں صحت کو لاحق خطرات سے بھی آگاہ نہیں کیا گیا ۔کمپنیوں کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے کیخلاف اپیل کرینگے۔

مزید خبریں :