کاروبار
05 جون ، 2015

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے وفاقی بجٹ پیش کردیا

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے وفاقی بجٹ پیش کردیا

اسلام آباد......وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو بدخواہ کہتے تھے کہ حکومت ڈیفالٹ کر جائے گی لیکن ہم نے معاشی پنڈتوں کو غلط ثابت کرنے کا تہیہ کررکھا تھا۔وہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں تیسرا بجٹ پیش کررہے تھے ۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے وفاق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ جون 2013میں ہمارے پاس واضح پلان موجود تھا۔وزیرخزانہ نے کہا کہ ہم نے مقاصد کی تشکیل کے لیے اقدامات اٹھائے،اہداف کےحصول کےلئےٹھوس پالیسیاں تشکیل دیں۔آج پاکستان کے ذرمبادلہ کے ذخائر 17ارب ڈالرتک پہنچ چکے ہیں،ہمارے اقدامات کی وجہ سے معیشت سنبھل چکی ہے،رواں مالی سال میں فی کس آمدنی 1512ڈالر رہی،ترسیلات زر میں شاندار اضافہ ہوا،پاکستان کی شرح نمو 4عشاریہ 24فیصد ہے،افراط زرکی شرح 11سال میں سب سے کم رہی۔وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی تقریر کے موقع وزیراعظم نواز شریف وفاقی وزرا اور قائد حز ب اختلاف سید خورشید شاہ موجود تھے ۔


مزید خبریں :