06 جون ، 2015
میرپورخاص ......میرپورخاص میں آموں کی سالانہ نمائش جاری ہے،نمائش میں رکھی گئی آموں کی 183 اقسام میں سندھڑی مقبولیت میں سرفہرست ہے۔شہید بے نظیر آڈیٹوریم میں آموں کی 50ویں سالانہ نمائش میں 2 سو سے زائد کاشتکاروں نےاسٹالز لگائے ہیں ، جہاں 183 مختلف اقسام کے آم رکھےگئے ہیں،بچوں اور خواتین سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نمائش کا رخ کررہی ہے۔نمائش میں سندھڑی آم سب سے مقبول ہے ۔