کاروبار
06 جون ، 2015

بجٹ میں غریبوں کیلئے بہت کچھ ہے،اسحاق ڈار کا دعوی

بجٹ میں غریبوں کیلئے بہت کچھ ہے،اسحاق ڈار کا دعوی

اسلام آباد .......وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ امیروں کا نہیں غیریبوں کا بجٹ ہے ، نہ بجلی مہنگی کی، نہ گھی، نہ چینی، گلگت بلتستان کیلئے گندم پر سبسڈی بھی ختم نہیں کی۔ سستے موبائل فون اور سستے کیے، مہنگے فونز پر ٹیکس لگایا، دودھ کی قیمت نہیں بڑھائی، پیکٹ کا دہی مہنگا کیا۔پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بجٹ میں غریبوں کےلیےبہت کچھ ہے، بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام،بیت المال،وزیراعظم یوتھ لون اسکیم، یہ سب غریبوں کیلئے ہی ہے، ٹیکس امرا پر لگائے گئے ہیں۔اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ غریب کے زیر استعمال اشیاء پر کوئی ٹیکس نہ لگایا جائے،تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کم کیا ،سبسڈی ختم کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ٹیٹرا پیک مصنوعات اورپنیر پرڈیوٹی بڑھائی ہے، عام دودھ کی قیمت میں بھی اضافہ کیا نہ ہی خوردنی تیل،ہائی اسپیڈڈیزل اور فرنس آئل کی قیمتوں میں کوئی ردبدل کیا جبکہ گندم کی سبسڈی پر6ارب 50کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ کم سےکم اجرت13ہزارروپے کردی گئی ہے،وفاقی سیکرٹریز کی تنخواہیں دگنی نہیں کی گئیں،پنشن میں صرف7اعشاریہ5 فیصداضافہ کیاہے،شہدا کے ورثا کیلئے خصوصی مراعات رکھی ہیں۔

مزید خبریں :