06 جون ، 2015
کراچی .....متحدہ قومی موومنٹ نے7کھرب65ارب سےزائد کاشیڈو بجٹ حکومت سندھ کوپیش کردیا۔ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی سید سردار احمد نے پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ سندھ حکومت 57 فی صد فنڈز ضلعی حکومتوں کومنتقل کرے، فنڈز تمام اضلاع میں مساوی طور پر تقسیم کیے جائیں، لینڈ ریفارمز پر توجہ دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیلز ٹیکس کی وصولی کا حق صوبوں کو ملنا چاہیے،صوبائی حکومت کے وسائل اضلاع تک منتقل کیے جائیں ۔ ایم کیو ایم نے اپنا شیڈو بجٹ سندھ حکومت کو بھیج دیا ہے۔