کاروبار
06 جون ، 2015

نیابجٹ:میک اپ اورجیولری ٹیکس میں اضافےسےخواتین پریشان

نیابجٹ:میک اپ اورجیولری ٹیکس میں اضافےسےخواتین پریشان

لاہور ......نئے وفاقی بجٹ میں میک اپ اور جیولری پرٹیکس بڑھنے سے خواتین میں تشویش کی لہردوڑ گئی ہے۔ مالی سال2015-16 کے بجٹ میں گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس، ٹوکن فیس، دودھ ، گوشت ،ریت اور بجر ی کی قیمتوں میں کمی پر لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ شہری سگریٹ پر ایکسائزڈیوٹی بڑھنے پر بھی خوش دکھا ئی دئیے۔ خواتین کا کہنا تھا کہ میک اپ کی اشیاء اورجیولری کی قیمت بڑھانا سراسرظلم ہے ، اس پالیسی پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔شہریوں کا کہناتھاکہ حکومت کو چاہیے تھا کہ امیروں کی بجائے غریبوں کے حالات پیش نظر رکھ بجٹ تیار کرتی۔

مزید خبریں :