10 جون ، 2015
اسلام آباد ......ملک بھر کے بیشتر حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ سندھ ،پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرمی زوروں پر ہےجبکہ گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہے ۔ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کی لہر جاری ہے۔سندھ میں کچھ شہروں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ موسم گرم بھی ہے ۔ادھر پنجاب کے کئی شہروں میں موسم گرم اور خشک ہے ،شدید حبس کے باعث شہریوں کا براحال ہے۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔شمال مشرقی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہے۔چمن ،پشین قلعہ سیف اللہ، لورالائی، ہرنائی میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گلگت بلتستان میں ضلع استور ، غذر میں بارش سے موسم تھوڑا سرد ہوگیا ہے۔ادھر محکمہ وموسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔