پاکستان
10 جون ، 2015

پشاور سرچ آپریشن: پولیس نے 28مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

پشاور سرچ آپریشن: پولیس نے 28مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

پشاور.....پشاورکے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے 28 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاہے۔ سرچ آپریشن ریلویز کوارٹرز اور شعبہ بازار میں کیاگیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ شرقی کی حدود میں صبح سویرے سرچ آپریشن کیاگیا۔ ریلویزروڈ، ریلویز کوارٹرز اور شعبہ بازار میں لیڈیز پولیس اور کھوجی کتوں کی مدد سے سرچ کیاگیا۔ اس دوران 28 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جنہیں متعلقہ تھانے منتقل کرکے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :