پاکستان
10 جون ، 2015

اشوبھا طوفان سے کراچی کو کوئی خطرہ نہیں،محکمہ موسمیات

اشوبھا طوفان سے کراچی کو کوئی خطرہ نہیں،محکمہ موسمیات

کراچی ....اشوبھا طوفان سے کراچی کو کوئی خطرہ نہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان بحیرہ عرب میں 800 کلومیٹر دور ہوگیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اشوبھا طوفان کا رخ تبدیل ہوگیا، طوفان اب شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔ کراچی سے طوفان کا فاصلہ بڑھ رہا ہے۔ گزشتہ روز طوفان کراچی سے 540 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا جبکہ اب یہ 800 کلومیٹر دور ہوگیا ہے۔ اشوبھا طوفان شمال مغرب میں عمان کی طرف بڑھ رہا ہے جو 24 گھنٹے میں مزید شدت اختیار کرسکتا ہے، طوفان کے باعث بلوچستان کی ساحلی پٹی پر تیز بارش متوقع ہے جبکہ کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں بارشیں ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

مزید خبریں :