پاکستان
10 جون ، 2015

چارسدہ : دکانیں بند کرانے کیلئے ڈنڈا بردار نکل آئے

چارسدہ : دکانیں بند کرانے کیلئے ڈنڈا بردار نکل آئے

چارسدہ ......خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کیخلاف سہہ فریقی اتحاد نے ہڑتال کی کال پرچارسدہ میں دکانیں بند کرانے اے این پی کے ڈنڈا بردارکارکنان نکل آئے۔سہ فریقی اتحاد کی جانب سے دی جانے والی ہڑتال کے اعلان سے پیپلزپارٹی نےلاتعلقی کا اعلان کردیا۔ ہنگو میں سہ فریقی اتحاد کے سیاسی کارکنوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیدیا، جس کے بعد پولیس نے ڈی سی آفس سے گزرتی شاہراہ کو بند کردیا ۔ بنوں،چارسدہ،کوہاٹ اور صوابی سمیت صوبےبھرمیں معمولات زندگی معمول کےمطابق ہے،تاہم چارسدہ میں اےاین پی کے ڈنڈا بردارکارکنان گاڑی پرلاوڈ اسپیکر لگائے دکانیں بند کرنے کیلئےتاجروں پردباو ڈالتےدکھائی دیئے۔نوشہرہ سمیت دیگراضلاع میں تعلیمی ادارے اور بازار کھلے ہیں۔چارسدہ کے تاجر اتحاد نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے جبکہ نوشہرہ کی تاجر برادری نے غیر جانبدار رہنے کا اعلان کیا ہے۔کوہاٹ میں اے این پی نے شام 5 بجے تحصیل گیٹ سے کنگ گیٹ تک احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :