پاکستان
10 جون ، 2015

ملتان : جیولر شاپ پر ڈکیتی کی فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کرلی

ملتان : جیولر شاپ پر ڈکیتی کی فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کرلی

ملتان .....ملتان میں مسلح ڈاکوؤں کی دن دیہاڑے جیولر شاپ سے لاکھوں روپے کا سونا لوٹنے اور فائرنگ کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کرلی ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق چوک شاہ عباس پر 2 روز قبل ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں ایک مسلح شخص جیولر کی دکان میں گھسا اور اسلحہ اٹھاتے جیولر کو سر میں گن کا بٹ مار کر زخمی کر دیا ، اور اسی دوران دوسرا مسلح ڈاکو بھی پہنچ گیا۔ لوٹ مار کا سلسلہ تقریبا 3 منٹ تک جاری رہا اورپھرتیسرا ڈاکو بھی دکان میں آیا اور مزاحمت کرنے والے جیولر کو فائر کرکے زخمی کر دیا ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج پر آنیوالے وقت کے مطابق یہ واردات 12 بجکر 59 منٹ پر شروع ہوئی اور ایک بجکر 2 منٹ سے زائد وقت تک جاری رہا ڈاکو سب کچھ لوٹ کر فرار ہو گئے، لیکن پولیس موقع پر نا پہنچی۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈاکو موٹرسائیکلوں پر سوار ہوکر فرارہو گئے۔

مزید خبریں :