10 جون ، 2015
اسلام آباد ......سپریم کورٹ نے شفقت حسین کی ڈیتھ وارنٹ کیخلاف اپیل خارج کر دی ہے ۔ چیف جسٹس نےریمارکس دئیے کہ دوبارہ صدر کےپاس اپیل نہیں بھجواسکتے، دوبارہ نظرثانی اپیل سننے کااختیاربھی نہیں ۔ چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کمسن بچے کے قتل کے مجرم شفقت حسین کی سزائے موت کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نےریمارکس دیے کہ جنیوا کنونشن نے بھی شفقت حسین کی عمر کے تعین سے متعلق سوال اٹھایا ہے،عدالت نے اپنے قوانین کودیکھنا ہے ، اس سے قبل بھی نظر ثانی درخواست مستردکرچکےہیں، دوبارہ صدر کےپاس اپیل نہیں بھجواسکتے ، عدالت کےپاس اس بات کااختیارنہیں کہ دوبارہ نظرثانی اپیل سنے ۔