کاروبار
13 جون ، 2015

سندھ اسمبلی میں مالی سال2015اور2016 کا بجٹ پیش

سندھ اسمبلی میں مالی سال2015اور2016 کا بجٹ پیش

کراچی......سندھ اسمبلی میں نئے مالی سال 2015اور2016 کا بجٹ پیش کیا جارہاہے،صوبائی وزیرخزانہ مراد علی شاہ آئندہ مالی سال کا صوبائی بجٹ پیش کررہے ہیں ،صوبے کے بجٹ کا مجموعی حجم 740 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔سندھ اسمبلی میں نیا بجٹ پیش کر نے سے قبل سندھ کابینہ کے اجلا س میں محکمہ خزانہ کی تجاویز کی منظوری دی گئی ۔ وزیراعلیٰ ہائوس میں سید قائم علی شاہ کے زیر صدارت بجٹ کابینہ کے اجلاس میں مراد علی شاہ نے کابینہ کے ممبران کو نئے مالی سال کے بجٹ سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں کابینہ کے ممبران کے ساتھ محکمہ خزانہ کے نمائندے بھی شریک ہو ئے۔

مزید خبریں :