13 جون ، 2015
کراچی.......سندھ میں سی این جی کب بند ہو گی اور کب کھلے گی ،پمپ مالکان اور صارفین سب کیلئے ایک پہیلی بن کر رہ گئی ہے۔صارفین کے مطابق گذشتہ اور روا ں ہفتے طے شدہ شیڈول میں اچانک تبدیلیوں سےانکا بسوں سے سفر مشکل ہوتا جا رہا ہے، صارفین نے جیو نیوز سے گفت گو میں بتایا کہ سوئی سدرن کی جانب سے رواں ہفتے مسلسل تین دن سی این جی بندش کے اعلان نے بسوں سے سفر کو انتہائی مشکل بنا رکھا ہے،جمعے کو بھی سوئی سدرن کی جانب سے مزید ایک دن سی این جی بن رکھنے کا اعلان کیا گیا جو سی این جی ایسو سی ایشن کے احتجاج کے بعد آج واپس لے لیا گیا۔