کاروبار
13 جون ، 2015

سندھ کا 739 ارب کا بجٹ پیش، چودہ ہزار نئی آسامیوں کا اعلان

سندھ کا 739 ارب کا بجٹ پیش، چودہ ہزار نئی آسامیوں کا اعلان

کراچی....... مالی سال دو ہزار پندرہ سولہ کے لیے سندھ کا سات سو انتالیس ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصداور میڈیکل الاؤنس میں پچیس فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، چودہ ہزار سے زائد نئی ملازمتیں بھی دی جائیں گی۔سندھ اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے 162 ارب روپے ترقیاتی بجٹ کے لئے مختص کئے ہیں۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم کیلیے 144 ارب روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔ سندھ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ، سندھ کے سرکاری ملازمین کو یہ خوشخبری بھی دی گئی کہ بنیادی تنخواہ کا10فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس دیاجائےگا،سال 2011 اور2012 کےایڈہاک اضافےکوپےاسکیل میں ضم کردیاجائےگا۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ صوبائی ملازمین کےمیڈیکل الاؤنس میں 25فیصداضافہ کیاجائےگا جبکہ گریڈ 5 کے ملازمین کو یکم جولائی سے قبل ایک انکریمنٹ ملےگا، مزدور کی کم از کم اجرت بھی ایک ہزار روپے اضافے کے ساتھ 13 ہزار روپے ماہانہ کردی گئی ہےجبکہ چودہ ہزار سے زیادہ نئی ملازمتین دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔

مزید خبریں :