14 جون ، 2015
ملتان .......ملتان میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا ۔ ملتان میں تھانہ مخدوم رشید کی حدود وہاڑی چوک کے قریب ایک مکان پر مشکوک افراد کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا تو گھر میں موجود 4 ڈاکوؤں نے بھی جوابی فائرنگ کی ۔ پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو یاسین ہلاک اور ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ۔ ایچ ۔ او تھانہ جلال پور سٹی رانا نیک محمد زخمی ہو گئے ۔ پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ تقریبا 2 گھنٹے تک جاری رہا ،تاہم تینوں ڈاکو فرار ہو گئے ۔ پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ دوسری جانب ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش نشتر اسپتال پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق چاروں ڈاکوؤں بینک ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے جو دوران ڈکیتی متعدد قتل بھی کئے ہیں۔