14 جون ، 2015
اسلام آباد........وزیر دفاع خواجہ آصف نے آپریشن ضرب عضب کے ایک سال کو فتح کا سال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ قوم کے بہتر مستقبل کے لیے اپنا آج قربان کرنے والےقابل احترام ہیں ۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب نے ایک سال میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ قوم مسلح افواج کے شہیدوں کی احسان مند اور شکر گزار ہے ۔ شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ شہدا کے اہل خانہ نے غیر معمولی قربانیوں دی ہیں ۔قوم کے بہتر مستقبل کے لیے اپنا آج قربان کرنے والےقابل احترام ہیں ۔ آپریشن ضرب عضب آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے۔