14 جون ، 2015
قمبر.......قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کو سو سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔قومی عوامی تحریک کے تحت قمبرمیں ریلی نکالی گئی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو کا کہناتھاکہ کرپٹ وزیروں کے خلاف کارروائی کی جائے، بلدیاتی انتخابات میں عوام کرپٹ سیاست دانوں کو مسترد کردیں۔ بجٹ کے بارے میں اُن کا کہناتھاکہ صوبائی اور وفاقی بجٹ عوام دشمن ہیں۔