14 جون ، 2015
گوجرانوالہ...........گوجرانوالہ میں چھٹی کے روز سورج آگ برساتارہا اورلوڈشیڈنگ عروج پررہی۔ شہریوں نے گرمی کی شدت سے تنگ آکر سوئمنگ پولز کا رخ کرلیا ۔پانی میں ڈبکیاں لگاتے ، موج مستی کرتے یہ نوجوان ہیں گوجرانوالہ کے جنھوں نے چھٹی کے دن خوب موج مستی کرنے کی ٹھان رکھی ہے ۔ ان نوجوانوں کا کہنا ہے کہ گھرمیں لوڈشیڈنگ نے ستا یا ہے اورگرمی نے انھیں بے حال کررکھا ہے ۔ ہر سال گرمی کی شدت بڑھتے ہی نہر کنارے جگہ جگہ سوئمنگ پول قائم ہوجاتے ہیں جن پر منچلے چھٹی کا دن منانے کیلئے امنڈآتے ہیں اورایک ٹکٹ میں دومزے لیتے ہیں ۔ٹھنڈے ٹھنڈے پانی میں نہاتے بھی ہیں اورپکنک بھی مناتے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ دوستوں کے ساتھ چھٹی کا دن گزارنے کا اپنا ہی مزہ ہے ۔گرمی بڑھتے ہی نہر کنارے بنائے گئے سوئمنگ پول کے مالکان کی چاندنی ہوجاتی ہے اوران کی کمائی کا یہ سلسلہ 4 ماہ تک جاری رہتا ہے۔ان نوجوانوں کاکہنا ہے کہ اگرچھٹی کے دن گرمی کو بھگانا ہے تو سوئمنگ پول پرجانا ضروری ہے۔