پاکستان
14 جون ، 2015

حالیہ بجٹ میں کیبل آپریٹروں پر ظلم کیا گیا ہے، خالد آرائیں

حالیہ بجٹ میں کیبل آپریٹروں پر ظلم کیا گیا ہے، خالد آرائیں

کراچی...........کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین خالد آرائیں نے بجٹ میں حکومت کی جانب سے کیبل آپریٹروں پر لگائے جانے والے ٹیکس کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ کراچی پریس کلب میں کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین خالد آرائین نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بجٹ میں کیبل آپریٹروں پر نہیں بلکہ عوام پر ٹیکس لگایا گیا ہے۔اس موقع پر خالد آرائیں نے اعلان کیا کہ حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے ٹیکس کے خلاف جلد احتجاج کیا جائے گا اور کیبل سروس بند بھی کی جاسکتی ہے۔خالد آرائیں کا کہنا تھا کہ حکومت کیبل انڈسٹری کو نئی ٹیکنالوجی پرمنتقلی کے لیے 10 سال تک ٹیکس فری قرار دے۔

مزید خبریں :