پاکستان
14 جون ، 2015

وزیراعظم آزاد کشمیر کی طرف سے جیو نیوز کی بندش کا آمرانہ فیصلہ

وزیراعظم آزاد کشمیر کی طرف سے جیو نیوز کی بندش کا آمرانہ فیصلہ

مظفرآباد..........پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ اور سیکرٹری جنرل خورشید عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید کی طرف سے جیونیوز کی بندش کے آمرانہ فیصلے کے خلاف کل 15جون کو بجٹ کے موقع پر احتجاج کیا جائیگا۔ پی ایف یو جے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تمام صحافی آزاد کشمیر کے بجٹ سیشن کا بائیکاٹ کرینگے، صدر پی ایف یو جے افضل بٹ ا ور سیکرٹری جنرل خورشید عباسی نے صحافی برادری سے اپیل کی ہے کہ تمام صحافی آزادی صحافت پر چودھری مجید کے حملے کیخلاف صدائے احتجاج بلند کریں اور پریس گیلری سے احتجاجاً واک آئوٹ کریں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید نے حکم جاری کیا تھا تمام کیبل آپریٹرز جیو نیوز کی نشریات دکھانا بند کردیں۔

مزید خبریں :